راجستھان کے چورو اور سردارشهر میں دہلی کے نظام الدین علاقے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہو کر آئے سات افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو جانے پر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں دو الگ الگ مراحل میں چورو اور سردارشهر میں جماعت کے 17 افراد پہنچے تھے ۔ ان کی جانچ کرنے پر سات کی کورونا وائرس (كوویڈ۔19) کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔