اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: بارہویں کی کتاب میں اسلام کے متعلق متنازع سوال

ریاست راجستھان میں ایک مرتبہ پھر کتاب میں مذہب اسلام کو دہشت گرد سے منسلک بتایا گیا ہے، یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد راجستھان کی مسلم سماجی اور دیگر تنظیمیں احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں۔

By

Published : Mar 18, 2021, 11:23 AM IST

rajasthan-controversial-question-about-islam-in-12th-political-science-book
راجستھان: بارہویں کی کتاب میں اسلام کے متعلق متنازع سوال

جے پور پولیس محکمے کے اعلیٰ افسران کو مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے یہ آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کتاب کے مصنف اور دیگر لوگوں پر کارروائی کی جائے ورنہ راجستھان میں اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ دار راجستھان حکومت اور راجستھان پولیس ہوگی۔

راجستھان: بارہویں کی کتاب میں اسلام کے متعلق متنازع سوال

راجستھان میں بارہویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی ایک کتاب میں یہ کہا گیا ہے کہ اسلامی دہشت گرد سے آپ کیا سمجھتے ہیں اور اس کے جواب میں مذہب اسلام کے بارے میں کافی غلط باتیں لکھی گئی ہے جس کو لے کر راجستھان کی عوام میں کافی غصہ نظر آ رہا ہے۔

راجستھان: بارہویں کی کتاب میں اسلام کے متعلق متنازع سوال

اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان مسلم فارم کے ذمہ داران نے جے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ راجستھان پولیس کی جانب سے کتاب کے مصنف سمیت دیگر لوگوں پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

راجستھان مسلم فارم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کے جو غلطی کتاب کے مصنف اور دیگر لوگوں کی ہے اس سے کئی گنا زیادہ غلطی راجستھان حکومت کی ہے جس نے بنا دیکھے ہیں ان کتابوں کو بازار میں بھیج دیا، یہ اگر کارروائی نہیں کی جاتی تو آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

وہیں راجستھان میں اسمبلی اجلاس جاری ہے، دارالحکومت جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی رفیق خان نے اس پورے معاملے کو اسمبلی میں بھی اٹھایا اور جلد سے جلد کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

راجستھان مسلم پریشد کی جانب سے کتاب کی دکان کے باہر اس پورے معاملے کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس دوران تنظیم اور دکاندار آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے مسلم پریشد تنظیم کے ذمہ داران کو حراست میں لے لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details