اجمیر: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت عالمی شہرت یافتہ پشکر میلے کا افتتاح کریں گے ۔وزیر اعلی اشوک گہلوت کی آمد اجمیر کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ CM Rajasthan Ashok Gehlot Will Inaugrates Pushkar Mela
وزیر اعلی اشوک گہلوت پہلی بار پشکر میلے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر ڈیڑھ لاکھ چراغ عطیہ کئے جائیں گے۔ آر ٹی ڈی سی کے چیئرمین دھرمیندرراٹھور نے کہا کہ پوری دنیا میں برہما جی کا واحد مندر پشکر میں واقع ہے۔ اسی لئے پشکر کو زیارت گاہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے برہما مندر کی تجدیدکاری کے لئے فنڈکی منظوری دے دی ہے۔