اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Employment Schemes in Rajasthan وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ہاتھوں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

دارالحکومت جے پور کے آدرش نگرعلاقےمیں واقع امبیڈکر بلڈنگ میں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اندرا گاندھی شہری روزگارگارنٹی اسکیم کاافتتاح کیا۔انہوں نے عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ New Employment Schemes in Rajasthan

وزیراعلی اشوک گہلوت کے ہاتھوں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح
وزیراعلی اشوک گہلوت کے ہاتھوں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

By

Published : Sep 9, 2022, 4:19 PM IST

جے پور؛ وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ موجودہ وقت میں راجستھان میں کانگریس کی قیادت والی حکومت ریاست میں کافی بہترین کام کر رہی ہے۔عام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کی جارہی ہے۔Rajasthan CM Ashok Gehlot Launch NEW Employment Schemes

وزیراعلی اشوک گہلوت کے ہاتھوں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی جانب سے ہر طبقے کے لئے الگ الگ اسکیم چلائی جارہی ہے، وہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں غریبوں کے مکان توڑنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے لیکن ہماری حکومت کی جانب سے غریبوں کو مکان مہیا کروائے جا رہے ہیں۔

، وہیں اس اسکیم کو لے کر افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ایک بڑی اسکیم آج لانچ کی گئی ہے۔اس سے حکومت سے اور بہتر کارکردگی کی امید کی جاسکتی ہے۔یہ کافی بہترین اسکیم ہے۔اس سکیم کے تحت جو جو لوگ بے روزگار ہیں ان کے لئے ملازمت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

وزیراعلی اشوک گہلوت کے ہاتھوں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح

مہمانوں کا کہنا تھا کہ وقفے وقفے پرکانگریس کی قیادت والی حکومت کی جانب سے اس طرح کی بہترین اسکیم چلائی جاتی ہے۔ وہیں پروگرام سے خطاب کے دوران راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ موجودہ وقت میں راجستھان کی کانگریس حکومت راجستھان میں کافی بہترین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے لیے ہم لوگوں کی جانب سے الگ طرح کی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sheikh Hasina Visits Ajmer Dargah بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی


وہیں، اس پروگرام میں راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر شانتی دھاریوال، مہیش چوشی، امین، خانو خون بودھوالی، رفیق خان، میئر منیش گرجر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عام عوام سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details