اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Cabinet Reshuffle: وزراء میں قلمدان کی تقسیم - اشوک گہلوت کی وزارت

راجستھان کابینہ ( Rajasthan Cabinet Reshuffle) میں ردوبدل کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنے لیے وزارت داخلہ اور مالیات کی ذمہ داری کو برقرار رکھتے ہوئے وزرا کو ان کے قلمدان تقسیم کردیئے ہیں۔

گہلوت نے اپنے وزرا کو محکمے تقسیم کئے
گہلوت نے اپنے وزرا کو محکمے تقسیم کئے

By

Published : Nov 22, 2021, 7:03 PM IST

راجستھان(Rajasthan) کے وزیراعلی اشوک گہلوت(CM Ashok Gehlot) نے ریاستی کابینہ(Rajasthan cabinet) کی تشکیل نو کی ہے اور وزرا کو ان کے قلمدان تقسیم کردیئے ہیں۔

وزارت داخلہ اور خزانہ کی ذمہ داری وزیراعلی گہلوت نے اپنے پاس رکھی ہے۔ شہری ترقی کا قلمدان شانتی دھاریوال کے پاس ہی رہے گا۔ کئی پرانے وزرا کے محکموں میں بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ان میں ممتا بھوپیش، پرمود جین بھایا وغیرہ کو جوں کا توں رکھا گیا ہے۔ تعلیم اور فنون وثقافت کے نئے وزیر ڈاکٹر ڈی بی کلا ہوں گے، جبکہ وزارت صحت کی ذمہ داری پرسادی لال مینا کو سونپا گیا ہے۔

ڈاکٹر مہیش جوشی پانی کے وزیر ہوں گے، جبکہ پرتاپ سنگھ کھاچری واس کے پاس سے ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری لیکر انہیں وزارت خوراک کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح رمیش مینا نئے پنچایتی راج کے وزیر، ہیما رام جنگلات اور ماحولیات، رام لال جاٹ کو ریونیو وزارت دی گئی ہے۔ ٹیکا رام جولی کو سماجی انصاف، گووندرام ڈیزاسٹر اینڈ منیجمنٹ، مہندر سنگھ مالویہ کو آبپاشی، شکنتلا راوت کو انڈسٹری دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Rajasthan cabinet reshuffle: راجستھان میں 15 وزرا حلف لیں گے

اسی طرح راجندر گوڈا کو اعلی تعلیم، بھنور سنگھ بھاٹی کو توانائی (آزادانہ چارج)، راجندر سنگھ یادو کو داخلہ کے وزیر مملکت، سبھاش گرگ کو تکنیکی تعلیم، آیوریوید(آزادانہ چارج)، سکھ رام وشنوئی کو محنت (آزادانہ چارج)، برجیندر اولا کو ٹرانسپورٹ اور روڈ سیکورٹی(آزادانہ چارج)، مراری لال مینا کو ایگریکلچر مارکٹنگ، اسٹیٹ (آزدانہ چارج) اور راجندر سنگھ گوڈا کو آرمی ویلفیئر، ہوم گارڈ اینڈ سول ڈیفنس (آزادانہ چارج) کی ذمہ دارای سونپی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details