جے پور: راجستھان حکومت نے ریاست میں اقتصادی، سماجی ترقی، اعلیٰ تعلیم کے فروغ، ریاستی ملازمین کی حوصلہ افزائی، صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور منظم جرائم کو کنٹرول کرنے سمیت متعدد اہم تجاویز کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں بدھ کو ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی کابینہ نے راجستھان آرگنائزڈ کرائم کنٹرول بل 2023 کو منظوری دی ہے اسے جلد اسمبلی میں لایا جائے گا۔ اس میں جن کے خلاف گزشتہ دس برسوں میں عدالت میں ایک سے زیادہ چارج شیٹ پیش کی گئی ہیں اور عدالت نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ ساتھ ہی جس نے منظم جرائم گروہ کے رکن کے طورپر کوئی جرم، جوقابل ادراک اورتین سال یا زیادہ مدت کے لئے قابل سزاہو، اس شخص کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔ نیز منظم جرائم میں کسی شخص کی طرف سے، کسی منظم جرائم کے گروہ کے رکن کے طور پر یا اس طرح کے گروہ کے لیے، کسی معاشی فائدہ یا کوئی اور فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے تشدد یا دھمکیاں یا زبردستی شامل ہے۔ منظم جرائم کے گروہ میں دو یا دو سے زائد افراد کا گروہ، جس کے ذریعے منظم جرم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، اس پر کارروائی کی جائے گی۔
اس میں متاثرہ کی موت کی صورت میں مجرم کو سزائے موت یا عمر قید اور کم از کم ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مجرمانہ سازش، گینگ کے ارکان کو پناہ دینے پر کم از کم پانچ سال قید کی سزا، جو عمر قید تک بڑھ سکتی ہے۔ ساتھ ہی کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانے کا بھی التزام کیا گیا ہے۔ وہیں منظم جرائم سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے کم از کم تین سال قید کی سزا، جو عمر قید تک بڑھ سکتی ہے، کا التزام کیاگیا ہے۔ ساتھ ہی سرکاری ملازم جس نے منظم جرائم میں تعاون کیا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ تین سال تک قید اور جرمانے کا بھی التزام ہے۔