اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: بی جے پی کا وزیر اعلی کے نام میمورنڈم - بی جے پی کا میمورنڈم

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے نام میمورنڈم دیا گیا۔

Rajasthan BJP submits memorandum of demands to district collectors
راجستھان: بی جے پی کا وزیر اعلی کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

By

Published : Nov 25, 2020, 2:33 PM IST

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم صادق خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ آج پورے راجستھان کے ضلع ہیڈکوارٹر اور ایس ڈی ایف دفتر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی ونگ کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے نام میمورنڈم دیا گیا۔

صادق کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برس میں جس طرح سے ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے تمام کام بند کر دیے گئے، انہوں نے کہا کہ چاہے اقلیتی اسکولرشپ کا معاملہ ہو، چاہے کوئی لون کا معاملہ ہو، تعلیم سے جڑا ہوا مسئلہ ہو، آر پی آئی سی میں مسلم طبقہ کے لوگوں کو منتخب کرنے کا مسئلہ ہو، اردو اکادمی کے کام ہو، مدرسہ پیرا ٹیچرس کا مسئلہ ہو، ایسے کئی معاملے ہیں جن معاملوں کو لے کر آج کلکٹر کو میمورنڈم دیا گیا ہے۔

راجستھان: بی جے پی کا وزیر اعلی کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

صادق کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ہم لوگوں نے جو منتخب ہوئے ہیں، انتخاب میں مسلم عوام کو بھی بتایا ہے کہ جس پارٹی کو آپ لوگ اتنا زیادہ توجہ دیتے ہیں لیکن وہ پارٹی آپ کی جانب بالکل بھی توجہ نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے یہ اپیل کر رہے ہیں آپ لوگ کانگریس کا جلد بائیکاٹ کرے، اس دوران بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ذمے داران اور رہنما موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details