ریاست راجستھان کے جے پور میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ دراصل اتوار کے روز جے پور کے شاہ پورہ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک ہوٹل کے قریب کھیت میں سینکڑوں مرغیاں مردہ پائی گئیں۔
جے پور میں برڈ فلو سے عوام میں تشویش اس دوران موقع پر 2 پی پی ای کٹس بھی ملے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعے سے مقامی لوگوں میں ہلچل مچ گئی، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ گاؤں والوں کو اطلاع دینے کے بعد بھی کوئی انتظامی افسر موقع پر نہیں پہنچا۔
اہم بات یہ ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں برڈ فلو کی وجہ سے بڑی تعداد میں کووں کی ہلاکت سے انتظامیہ کی نیند اڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری
وہیں انفیکشن کے خوف سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر گاؤں کے لوگوں کا ہجوم جے پور۔دہلی قومی شاہراہ پر جمع ہوگیا۔
وہیں اطلاع کے باوجود بھی انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچ سکی ہے۔