مظاہرین نے اجمیر کے دہلی گیٹ علاقے میں اتر پردیش حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ یوگی کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔
اجمیر کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ - اناؤ
اناؤ ریپ کیس کی متاثرہ کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ راجستھان کے اجمیر شہر میں مہیلا کانگریس کمیٹی کے بینر کے تحت اتر پردیش حکومت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اجمیر کی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ، متعلقہ تصویر
اجمیر شہر محلہ کانگریس کمیٹی نے ملک کے صدر جمہوریت رامناتھ کووند کے نام خط لکھ کر اناؤ ریپ کی شکار خواتین اور اس کے خاندان کو انصاف دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔