اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، اجمیر درگاہ میں فلٹر پانی دستیاب

ای ٹی وی بھارت اردو میں اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کے لیے آلودہ پانی کی خبر نشرہونے کے بعد درگاہ کمیٹی نے نوٹس میں لیاہے اور زائرین کے لیے فلٹر پانی دستیاب کرانے کے احکامات جاری کیے۔

By

Published : Jul 17, 2019, 10:19 AM IST

اجمیر درگاہ میں فلٹر پانی دستیاب، متعلقہ تصویر

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں اب زائرین کو صاف فلٹرپانی درگاہ کمیٹی نے مہیا کرانا شروع کر دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے 13 جولائی کو اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کو آلودہ پانی کی وجہ سے ہو رہی دشواری کی خبر شائع کی تھی۔
اس خبر کا اثر درگاہ کمیٹی پر ایسا ہوا کی اب انہوں نے زائرین کے لیے وضو اور پینے کے پانی کا بہترین انتظام کر دیا ہے۔

اجمیر درگاہ میں فلٹر پانی دستیاب، متعلقہ ویڈیو
درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے اس آلودہ پانی کی خبر کو دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا اور درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اور ملازمین کو حکم دیا کی درگاہ میں زائرین کو فلٹر اور صاف پانی مہیا کرایا جائے۔

درگاہ کمیٹی کے اس فیصلے سے جہاں زائرین خوش ہیں وہیں اب درگاہ کے خادم بھی ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
درگاہ کے خدام نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اٹھائے گئے اجمیر درگاہ کی آلودہ پانی کی خبر اور دشواری دکھائیں جانے کے بعد ای ٹی وی بھارت کا بہت بہت شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

غور طلب ہے کی اجمیر شریف درگاہ میں ہر روز دو لاکھ لیٹر پانی وضو میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ 25 ہزار لیٹر پانی صفائی میں استعمال ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ درگاہ میں دو حسینی سبیل ہیں، جس میں 37 پانی کے نل لگے ہیں۔ نو واٹرکولر اور 18 نل لگے ہوئے ہیں، جس میں ٹھنڈا پانی مہیا کرایا جا رہا ہے۔ اسی طرح دو لاکھ لیٹر پانی وضو میں استعمال کیا جاتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details