اجمیر درگاہ علاقے میں راجستھان کانگریس اقلیتی سیل کے سابق ضلع صدر حاجی محمود خان کی صدارت میں عابد کاغذی کا زوردار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر عابد کاغذی نے کہا کی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقہ کو دی جانے والی اسکیم سے سب کو روبرو کرایا جائے گا تاکہ کوئی محروم نہ رہ جائے۔
انھوں نے مزید کہا ک اس سلسلے میں سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا جائے گا اور بلاک سطح پر ٹیموں کی تشکیل کی جائے گی اس کے علاوہ تنظیم کو کام کی رفتار سے مضبوط کیا جائے گا۔
عابد کاغذی کا زوردار استقبال کاغذی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقلیتی طبقے کے سامنے سب سے بڑی دشواری بن رہے ان کے سرکاری دستاویزات کو درست کرنے کے لیے بھی بڑی مہم کا آغاز کیا جائے گا تا کہ انہیں سرکاری اسکیمز کا پورا فائدہ مل سکے۔
اجمیر شریف میں عابد کاغذی اور ان کے ساتھ آئے خصوصی مہمان کانگریس اقلیتی سیل کے قومی سکریٹری شمیم علوی کا بھی گل پوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔