کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہول گاندھی جمعے کے روز سے راجستان کی دو روزہ دورے پر ہوں گے، راہول گاندھی راجستھان میں کسان زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں سے خطاب کریں گے۔
راہل گاندھی کا دو روزہ راجستھان دورہ
راہل گاندھی راجستھان کی پیلی بنگا علاقے میں جمعہ کے روز کسانوں کی مہا پنچایت میں شریک ہوں گے اور کسان زری قوانین سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔
راہول گاندھی راجستھان کی پیلی بنگا علاقے میں جمعہ کے روز کسانوں کی مہا پنچایت میں شریک ہوں گے اور کسان زری قوانین کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ اس کے بعد میں 13 فروری کو سنیچر کے روز راجستھان کے ناگور ضلع کے مکرانا گاؤں میں کسانوں سے ایک پروگرام کے ذریعے مخاطب ہوں گے۔ اور سی روز اجمیر کے کشن گڑھ سے مک راولپنڈی کی جانب سے ٹریکٹر مارچ بھی نکالا جائے گا۔
راجستھان کانگریس کے انچارج اجیے ماکن بھی بدھ کے روز تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجمیر پہنچے تھے، وہیں کانگریس پارٹی کے سابق ریاستی صدر اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ بھی بدھ کو ماکن کے ساتھ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے تھے، وہی کسان زرعی قوانین کی مخالفت میں ہونے والا یہ جلسہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔