اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابا فخرالدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے قل کی رسم ادا

شہر اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی شریف کی فاتحہ خوانی ہوئی اور چھ شعبان ہونے کی وجہ سے آج ہی خواجہ صاحب کے بڑے صاحبزادے حضرت بابا فخرالدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے قل کی رسم بھی ادا کی گئی۔

قل کی رسم
قل کی رسم

By

Published : Mar 20, 2021, 3:07 PM IST

Updated : Mar 20, 2021, 7:33 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی شریف کا فاتحہ ہوا اور چھ شعبان ہونے کی وجہ سے آج ہی خواجہ صاحب کے بڑے صاحبزادے حضرت بابا فخرالدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے قل کی رسم بھی ادا کی گئی۔

ملک بھر سے کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے خواجہ غریب نوازؒ کے آستانہ پر پہنچ کر حاضری دی اور زندگی میں کامیابی و کامرانی کی دعا مانگی۔

قل کی رسم

بابا فخرالدینؒ کے عرس کے موقع پر درگاہ میں خوبصورت روشنی اور سجاوٹ کی گئی ہے، زائرین کے لیے لنگر اور عبادت کے معقول انتظامات کیے گئے۔


نو شعبان کو بڑے قل کی رسم کے ساتھ حضرت بابا فخرالدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مکمل ہوگا۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 7:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details