اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نازمین نے خود کشی نہیں کی،بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا' - cm

اپریل 2019 کو مکرانہ کی رہنے والی نازمین کے خاندان والوں نے پولیس میں معاملہ درج کروایا تھا کہ نازمین نے خودکشی نہیں کی بلکہ کی اس کا قتل کیا گیا ہے۔

'نازمین نے خود کشی نہیں کی،بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا'

By

Published : Aug 5, 2019, 9:04 PM IST

ریاست راجستھان کے مکرانا علاقے کی رہنے والی خاتون نازمین کو انصاف دینے کی مانگ کو لے کر احتجاج کیا گیا۔

'نازمین نے خود کشی نہیں کی،بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا'

دارالحکومت جے پور میں گذشتہ ماہ نازمین خودکشی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جسے اس کے خاندان والوں نے قتل کہتے ہوئے پولیس میں معاملہ بھی درج کرا یا تھا۔

یہ احتجاج الگ الگ تنظیموں کی جانب سے جےپور کلکٹریٹ پر کیا گیا ہے۔

'نازمین نے خود کشی نہیں کی،بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا'

اس احتجاج میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے حکومت سے درخواست کی کہ پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کروائی جائے۔

احتجاج کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے نام ضلع کلیکٹر کو ایک خط بھی دیا گیا۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے اپنے ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ رکھی تھی۔

واضح رہے کہ 5 اپریل 2019 کو مکرانہ کی رہنے والی نازمین کے خاندان والوں نے پولیس میں معاملہ درج کروایا تھا کہ نازمین نے خودکشی نہیں کی بلکہ کی اس کا قتل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details