اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Rajasthan Government: راجستھان میں اردو سے سوتیلا سلوک

راجستھان محکمۂ تعلیم کی جانب سے پانچویں بورڈ امتحان کے ٹائم ٹیبل سے اردو کو ہٹائے جانے کو لے کر جےپور میں مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا۔ Protest against Rajasthan Government۔

راجستھان میں اردو سے سوتیلا سلوک
راجستھان میں اردو سے سوتیلا سلوک

By

Published : Mar 29, 2022, 4:12 PM IST

پانچویں درجے کے بورڈ امتحان کے ٹائم ٹیبل میں اردو سبجیکٹ نہی ہونے کا معاملہ کافی طول پکڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اردو کے حوالے سے مسلم تنظیموں Protest of Muslim organizations in Jaipur کی جانب سے آج احتجاج کیا گیا اور راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگائے گئے۔ احتجاجیوں کے مطابق پانچویں درجے کی بورڈ امتحان کے ٹائم ٹیبل اردو کو ہٹا دیا گیا ہے اور مسلسل اردو کے ساتھ راجستھان حکومت کی جانب سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے جس سے مسلم طبقے میں ناراضگی ہے۔

ویڈیو
راجستھان میں اردو سے سوتیلا سلوک

اس سلسلے میں راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کے گزشتہ کئی برسوں سے پانچوی بورڈ امتحان کے ٹائم ٹیبل سے اردو کو ہٹا دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

راجستھان میں اردو سے سوتیلا سلوک

مزید پڑھیں:

قائم خانی نے کہا کہ اس ہم لوگ احتجاج کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اردو کے سوتیلا سلوک نہیں کرتے ہوئے پانچوی بورڈ امتحان کے ٹائم ٹیبل میں جلد از جلد شامل کیا جائے نہیں تو دوسرا رخ اختیار کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details