اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکیش جاٹو اغوا معاملے میں احتجاج - دیہاتیوں نے مظاہرہ کیا

ریاست راجستھان میں ضلع الور کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے دوهلی گاؤں کے رہنے والے مکیش جاٹو کے اغوا کے معاملے میں دیہاتیوں نے مظاہرہ کیا۔

مکیش جاٹو اغوا معاملے میں احتجاج (فائل فوٹو)

By

Published : Oct 29, 2019, 3:17 PM IST

موصول اطلاعات کے مطابق 'اس معاملے میں گاؤں کے سینکڑوں لوگ پیر کو تھانہ رام گڑھ پہنچے اور احتجاج شروع کر دیا ۔

تھانے پر احتجاج دینے کی اطلاع کے بعد ادیوگ نگر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔

اس کے بعد رام گڑھ کے سابق رکن اسمبلی زبیر خان بھی پہنچے اور لوگوں کو دو دن کے اندرمعاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا نے کے بعد مظاہرہ ملتوی کر دیا گیا ۔

واضح ر ہے کہ 'سات دن قبل مکیش جاٹو کو اغوا کیا گیا تھا اور یہ اغوا کسی تنازعہ کے سلسلے میں پڑوسی گاؤں کے کالکا باس کے نوجوان کی طرف کیا تھا ۔ تب سے مکیش جاٹو لاپتہ تھا۔

اس کی شکایت بھی رام گڑھ تھانے میں درج کرائی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔

اس کے بعد جمع ہوئے دیہاتیوں نے تھانے کا گھیراؤ بھی کیا ۔

مکیش جاٹو کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر چھوڑ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details