اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور: سی اے اے کے خلاف پولیس کا عدم تعاون، مظاہرین برہم

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے شہید اسمارک پر جاری غیر معینہ احتجاج کے درمیان پولیس پر عدم تعاون کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

سی اے اے کے خلاف پولیس کا عدم تعاون
سی اے اے کے خلاف پولیس کا عدم تعاون

By

Published : Mar 21, 2020, 1:48 PM IST

احتجاج کے ذمہ داران کے مطابق جئے پور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور یہاں اس کا پورا خیال رکھا جارہا ہے اور کسی بھی طرح سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی ہے لیکن پھر بھی پولیس انھیں مذکورہ مقام سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

احتجاج کے ایک ذمہ دار کے مطابق وضو کے لیے یہاں نصب کی گئی پانی کی ٹنکی کو پولیس نے مبینہ طور پر خالی کرادیا جو کہ انتہائی غیر اخلاقی بات ہے۔

سی اے اے کے خلاف پولیس کا عدم تعاون

واضح رہے کہ جئے پور کے شہید اسمارک پر 31 جنوری سے سی اے اے و این آر سی کے خلاف غیر معینہ احتجاج جاری ہے۔

وہں راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے بعد جئے پور کے شہید اسمارک دفعہ 144 کا لحاظ کرتے ہوئے صرف چار خواتین ہی مظاہرہ کررہی ہیں۔

مظاہرین کے مطابق یہاں پر دفعہ 144 کا پورا خیال رکھا جارہا ہے جو قاعدے قانون ہے اس کے مطابق ہی یہاں پر چار خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اس کے باوجود پولیس مظاہرین کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے نہیں کر رہی ہے۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'ہم یہاں سے تب تک نہیں جانے والے جب تک کی ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کرلیا جاتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details