اردو

urdu

ETV Bharat / state

EID Milad Un Nabi In Ajmer اجمیر شریف کی درگاہ پر عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد شریف کا اہتمام - عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی

عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ اجمیر شریف کی درگاہ پر عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد شریف کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اجمیر شریف کی درگاہ پر میلاد شریف کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد شریف کا اہتمام
اجمیر شریف کی درگاہ پر عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد شریف کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 6:25 PM IST

اجمیر:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف میں عید میلاد النبی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالا جائے گا۔ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں بھی جلوس کی تیاریوں کو لے کر جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

, غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن, اجمیر شریف کے چئیرمین حاجی سید عمران چشتی نے کہاکہ درگا علاقہ سمیت مسلم علاقوں میں گھروں پر زبردست روشنی کی گئی ہے۔ میلاد شریف کا اہتمام کیا جا رہا ہے, اس موقع پر خواجہ صاحب کی درگاہ میں بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا منہ مبارک کا دیدار عقیدت مندوں کو نصیب ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید عمران چشتی کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور خصوصی طور پر تمام عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی جاتی ہے کہ میلاد النبی کے جلوس میں ادب و احترام کے ساتھ شرکت کریں۔

انجمن شیخ زادگان،درگاہ اجمیر شریف کے صدر شیخ سبحان چشتی نے کہاکہ عالمی مشہور حضرت خواجہ مولدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں جشن میلاد النبی کے موقع پر مختلف انداز میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:International Sufi Rung Festival اجمیر شریف درگاہ میں بین الاقوامی صوفی رنگ فیسٹیول کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو صبح جلوس کا استقبال کیا جائے گا اور لنگر کے ساتھ ہی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں جمعیت خدام خواجہ کی جانب سے چادر پیش کی جائے گی اور دربار میں مختلف انداز میں میلاد شریف کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ میں میلاد شریف, صلوۃ والسلام اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details