اردو

urdu

ETV Bharat / state

Preparation for Jashn e Eid Milad un Nabi اجمیرشریف میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زوروں پر

ملک بھر میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کا جشن 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اسی طرح اب 3 اکتوبر کو صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی شریف کی اجتماعی دعا بھی ہوگی۔ Preparation for jashn e Eid Milad un Nabi

اجمیرشریف میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زوروں پر
اجمیرشریف میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زوروں پر

By

Published : Sep 28, 2022, 9:30 PM IST

جے پور:بھارت کی مختلف ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان تین اکتوبر کو خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی کے موقع پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ Preparation for jashn e Eid Milad un Nabi S.A.W Begin In Ajmer Sharif

تین اکتوبر کوخواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی شریف کی اجتماعی دعا

ربیع الاول ماہ کے چاند کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اجمیر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین شہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی کے مطابق اجمیر شریف سے عقیدت رکھنے والے تمام لوگوں تک اس کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ اجمیر درگاہ علاقہ میں بھی عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہ ربیع الاول کو آمد رسول کی خوشیاں منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Patna High Court on Sultan Palace سلطان پیلیس کے انہدام پر پٹنہ ہائی کورٹ نے روک لگائی


حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے سلسلے میں اجمیر شریف درگاہ کو برقی قمقم روشنیوں سے سجایا جارہا ہے۔ عقیدت مندوں نے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت و سلام پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ Preparation for jashn e Eid Milad un Nabi S.A.W Begin In Ajmer Sharif

ABOUT THE AUTHOR

...view details