اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prayers for Sonia Gandhi at Ajmer اجمیر درگاہ میں سونیا گاندھی کیلئے خصوصی دعا

اجمیر درگاہ میں سونیا گاندھی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں کانگریس کے کئی سیئنر رہنماؤں نے شرکت کی۔ Prayers for Sonia Gandhi at Ajmer

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 10, 2022, 1:59 PM IST

اجمیر: راجستھان کی اجمیر شریف درگاہ پر کانگریس پارٹی اور گاندھی خاندان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ سونیا گاندھی کی 76ویں سالگرہ کے موقعے پر ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ Ajmer Dargah بھارت جوڑو یاترا کے اراکین نے راجستھان کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ دنیا کے معروف صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر دعا میں شرکت کی۔ Prayers for Sonia Gandhi at Ajmer

اجمیر درگاہ میں گاندھی خاندان کے لیے خصوصی دعا

محکمہ کے ریاستی جنرل سکریٹری ایس ایم اکبر کے مطابق راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس کارکنان بشمول، ہماچل پردیش کانگریس سیوا دل کی سابق صدر جیوتی کھنہ، مغربی بنگال کانگریس کی پوجا رائے، نرنجن واسو، راجستھان کے سابق وزیر نسیم اختر نے شرکت کی اور انہوں نے بارگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ میں عقیدت کی چادر اور پھول چڑھائے۔ خاص طور پر سونیا گاندھی کے 76 ویں یوم پیدائش پر ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ درگاہ کے خادم سید ذیشان چشتی نے ان سب کو زیارت کروائی اور خواتین کو اسکارف اوڑھ کر تبرک کا تحفہ دیا۔ اسی طرح ایس ایم اکبر نے جیوتی کھنہ، پوجا رائے اور نرنجن باسو کا بھی استقبال کیا ۔ Offers prayers for Gandhi family at Ajmer Dargah

یہ بھی پڑھیں :Sonia Gandhi Birthday پی ایم مودی سمیت متعدد رہنماؤں نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details