اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں آرین خان کی رہائی کے لیے دعا - گرفتاری پر حوصلہ دیا

اجمیر میں حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آرین خان کے لیے دعا کی گئی۔

prayer-at-ajmer-sharif-shrine-for-aryan-bail
اجمیر درگاہ میں آرین خان کی ضمانت کے لیے دعا

By

Published : Oct 20, 2021, 3:57 PM IST

Updated : Oct 20, 2021, 4:20 PM IST

اجمیر: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آرین خان کے لیے اجمیر درگاہ میں دعا کی گئی۔ درگاہ کے خادم سید حبیب ہاشمی نے کہا کہ وہ شاہ رخ کے خاندان کے لیے ہمیشہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی والدہ جب بھی اجمیر آیا کرتی تھیں تو درگاہ میں حاضری بھی انہیں کے ساتھ دیا کرتی تھیں۔'

اجمیر درگاہ میں آرین خان کی ضمانت کے لیے دعا

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے 2 اکتوبر کو ممبئی کروز شپ پر ہو رہی پارٹی پر چھاپہ ماری کے بعد آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس چھاپہ ماری میں آرین خان کے دوست ارباز مرچنٹ سمیت سات دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تبھی سے آرین خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔

وہیں، آرین خان کی ضمانت کے لیے درگاہ اجمیر میں دعا کی گئی۔ درگاہ اجمیر شریف کے موجودہ گدی نشین حاجی سید سلمان چشتی نے شاہ رخ خان اور گوری کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔


انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ آزمائش کے وقت صبر آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا، خاموشی تمام منفی باتوں کا بہترین جواب ہے۔

Last Updated : Oct 20, 2021, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details