پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی جانب سے منشیات کے خلاف آج دارالحکومت جے پور میں ایک دوڑ ہوئی، یہ جے پور میں واقع ہوا محل سے روانہ ہوئی۔
اس دوڑ میں کثیر تعداد میں عہدیداران، کارکنان سمیت دیگر لوگ شامل ہوئے۔ دوڑ میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں نشے کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تختیاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ وہیں جی پور علاقے میںاجلاس بھی ہوا۔
اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داروں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ ہی ہماری برادری کے مستقبل کو ایک نئی زندگی دے سکتا ہے۔ سبھی لوگوں کو نشہ سے سختی سے پرہیز کرنا چاہیے۔