پاپولر فرنٹ آف انڈیا تنظیم کے بھیلواڑہ ضلع کے کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد، اب تنظیم بھی پولیس کی مخالفت میں اتر آئی ہے۔
تنظیم کے ریاستی صدر محمد آصف کا کہنا ہے کہ، 'راجستھان کی بھیلواڑہ پولیس کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دو کارکنان، جن میں ایک عبدالسلام اور محمد آصف پٹھان کو محض اس لیے گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے اپنے واٹس ایپ ڈی پی پر بابری مسجد کی تصویر لگائی اور بابری مسجد سے متعلق کچھ پوسٹ شیئر کیے۔'
محمد آصف نے کہا کہ، 'ہم سبھی کو معلوم ہے کہ پانچ اگست کو مختلف تنظیمیں اور ایماندار صحافی بابری مسجد پر جو ناانصافی ہوئی ہے، اس سے متعلق سوال بھی کھڑے کرتے رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگ بنیاد میں حصہ لیا تھا، اس پر بھی سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں۔