ریاست راجستھان میں الور کے ایک کالج میں کل طلبا یونین کے انتخابات کے بعد پھر سے ووٹوں کی گنتی کی مانگ کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا، اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پرس دیشمکھ نے تھانہ کے افسر کو معطل کردیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پرس دیشمکھ نے بتایا کہ 'کل رات راج رشی کالج کے چوراہے پر جو واقعہ ہوا اس کا ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ سامنے آیا کہ وہاں ضرورت سے زیادہ پولیس تعینات تھی اور غلط طریقہ سے لاٹھی چارج کیا گیا۔ لہٰذا اس معاملہ میں بادی النظر میں الور شہر کوتوال کنہیا لال کو قصوروا ر مانتے ہوئے فوری اثرات سے معطل کردیا گیا ہے۔'