اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیا

ضلع پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیتے ہوئے مالکان کو انتباہ دیا کہ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ہی گارڈن کا استعمال کریں، ورنہ پچیس ہزار جرمانہ اور بہتر گھنٹے کے لیے گارڈن کو سیل کر دیا جائے گا۔

اجمیر: پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیا
اجمیر: پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیا

By

Published : May 1, 2021, 1:31 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں کورونا وبا کے مد نظر ضلع پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیتے ہوئے مالکان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ہی گارڈن کا استعمال کریں، نہیں تو پچیس ہزار جرمانہ اور بہتر گھنٹے کے لئے گارڈن کو سیل کر دیا جائے گا۔

اجمیر: پولیس نے تمام میرج گارڈن کا جائزہ لیا

اس کے علاوہ شادی میں 50 مہمانوں سے زیادہ نہیں ہونے چاہیے اور تمام کو منہ پر ماسک لگانا اور سماجی دوری رکھنا لازمی ہوگا۔

اجمیر شہر کے تمام میرج گارڈنو کا جائزہ لینے خود اجمیر ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت اور پولیس کپتان جگدیش چندر شرما اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے، جہاں انہوں نے گارڈن مالکان کو کورونا وبا کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details