حج ہاؤس میں جانور گھوم رہے ہیں اور عازمین حج کے ساتھ آنے والے لوگوں کے لیے قیام کا کوئی انتظامیہ نہیں کیا گیا ہے۔
راجستھان حج ہاؤس میں عازمین اور ان کے رشتے دار پریشان - راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ریاستی حج ہاؤس میں عازمین حج کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
راجستھان حج ہاؤس میں عازمین اور ان کے رشتے دار پریشان
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین نے ریاستی حج کمیٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں پر رات کے وقت جانور جمع ہو رہے ہیں جس سے عازمین حج کے رشتے داروں کو پریشانی ہو رہی ہے۔'