راجیہ سبھا میں جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بھوپیندر یادو نے راجستھان میں فون ٹیپ کرنے کا معاملہ اٹھایا جس کی کانگریس کے اراکین نے سخت مخالفت کی.
بھوپیندر یادو نے وقفۂ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت کسی شخص کا فون ٹیپ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں جمہوری نظام کو قائم کیا جانا چاہئے اور غیر قانونی طریقے سے ٹیلیفون ٹیپ نہیں کیا جانا چاہئے۔