اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مہنگائی سے عوام پریشان، گھر کا خرچ چلانا ہوا مشکل - اردو نیوز جے پور

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن نے جہاں لوگوں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کر دیا تھا، اور لوگ اس سے ابھی تک متاثر ہیں۔ تو دوسری جانب روز بہ روز مہنگائی کے سبب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

people troubled due to inflation day by day in jaipur
مہنگائی سے عوام پریشان

By

Published : Mar 2, 2021, 10:00 AM IST

مہنگائی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ 26 روز میں ہی سیلنڈر کی قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز چوتھی مرتبہ 25 روپے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں اب ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 798 روپے سے اضافہ ہو کر823 روپے ہو گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

راجستھان کے کئی اضلاع میں پٹرول کی قیمت 100 روپے لیٹر کے قریب بھی پہنچ چکی ہے۔ گیس سلینڈر اور پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے عام آدمی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

جے پی نڈا آج جےپور کا دورہ کریں گے

مقامی شخص صدام حسین کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہم لوگ کورونا اور لاک ڈاؤن سے متاثر تھے۔ اور اب دن بہ دن ہورہی مہنگائی سے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details