کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی-ایم) کےملک گیر نعرے کے تحت راجستھان کے ضلع گنگا نگر کے نئی منڈی گھڑسانا سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر سی پی ایم کارکنوں کے ذریعہ کورونا وائرس لاک ڈاون کے سبب چھ مہینے کا بجلی بل معاف کئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے آج مظاہرہ کیا گیا۔
انوپ گڑھ اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی (ایم) کے سابق رکن پون دگل کی قیادت میں کافی تعداد میں سی پی ایم کے کارکن مظاہرہ کرتے ہوئے سب ڈویژن افسر کے دفتر پر پہنچے۔
مطاہرین کے ایک وفد نے وزیراعلی کے نام ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا۔