اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وقف بورڈ کی رقم سے تنخواہ دی جائے'

بھارتی ریاست راجستھان میں مسجدوں میں نماز ادا کروانے والے امام کی تنخواہ کو لے کر خبر چلنے کے بعد مسلم تنظیموں کے ذمہ دار اب ای ٹی وی بھارت کی خبر کی حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

By

Published : Oct 3, 2019, 7:14 PM IST

'وقف بورڈ کی رقم سے تنخواہ دی جائے'

ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ راجستھان کی حکومت سے یہ درخواست کی جائے گی کہ وقف سے جو بھی پیسہ آتا ہے ان کا استعمال صحیح جگہ پر کیا جائے وقف کی کھربوں روپے کی جائیداد ہے اسی سے امام کی تنخواہ بھی دی جائے۔

'وقف بورڈ کی رقم سے تنخواہ دی جائے'

تنظیم کے ذمہ داروں کے مطابق وقف کے پیسوں کا صحیح طریقے سے استعمال نہیں ہوتا اس لیے اماموں کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کے وقف کی جو بھی جائداد خراب ہو رہی ہے اگر امام کو تنخواہ دی جائے گی تو وہ اور بھی بہترین کام انجام دیں گے۔

ذمہ داروں نے ای ٹی وی بھارت کی جانب مسجدوں کے امام کی حالات پر چلائی گئی خبر کا بھی استقبال کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details