اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور کے مسلم علاقوں میں حالات بد سے بدتر - اردو نیوز جے پور

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مسلم علاقوں کے حالات بد سے بدتر نظر آ رہے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جے پور کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نہ تو صحیح طرح سے صفائی ہو رہی ہے اور نہ ہی نالیوں کو صاف کیا جارہا ہے۔

pathetic condition of muslim areas in jaipur
جے پور کے مسلم علاقوں میں حالات بد سے بدتر

By

Published : May 23, 2021, 7:16 AM IST

اس لیے مسلم اکثریتی علاقوں میں آج رہنا دشوار ہو چکا ہے۔ یہاں کے مقامی باشندوں کی جانب سے کئی مرتبہ نگم کے ذمہ داران اور افسران کو شکایت کی گئی، لیکن پھر بھی اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

صاف صفائی نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی افراد خود ہی اپنے علاقے کی صفائی کر رہے ہیں۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہمارے علاقوں میں مذہبی مقامات ہیں، اس لیے یہاں پر جو لوگ عبادت کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ان لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ ذمہ داران کو بتایا لیکن ہماری پریشانی کا حل نہیں نکل سکا ہے۔

مزید پڑھیں:

اناؤ میں مسلم سبزی فروش کی پولیس کے تشدد سے موت

مقامی افراد کی جانب سے حکومت راجستھان اور نگر کے اعلیٰ افسران، ملازمین اور ذمہ داران سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہم لوگوں کی جانب توجہ دی جائے تا کہ ہم لوگ سکون سے زندگی گزار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details