ریاست راجستھان میں 3500 سے زائد مدرسوں میں 5700 کے قریب پیرا ٹیچر بحال کئے گئے ہیں جو مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کو ہندی انگریزی سمیت دیگر سبجیکٹ کی تعلیم دیتے ہیں۔
پیرا ٹیچرز کا حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ۔ ویڈیو یہ تمام پیرا ٹیچر گزشتہ کئی برسوں سے مستقل کرنے کے لئے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کی اس مطالبے کو حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے حالانکہ تمام پارٹیاں اپنے انتخابی منشور میں پارا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا وعدہ ضرور کرتی ہے لیکن اس وعدے کو عملی جامہ کوئی نہیں پہناتا۔
پیرا ٹیچر اپنے مطالبات کو لے کئی مرتبہ احتجاج کر چکے ہیں اس کے علاوہ وزیراعلیٰ اور دیگر وزیر سے ملاقات بھی کی ہے جس میں ان کو مستقل کرنے کا وعدہ تو کیا گیا لیکن آج تک اس پر عمل نہیں ہوا۔
گزشتہ چند روز قبل ان ٹیچروں کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، لیکن ان تمام پیرا ٹیچرس کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو دیگر اساتذہ کی طرح مستقل کیا جائے ۔
مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران نے اس تعلق سے کہا کہ حکومت کو ہماری طرف سے آخری وارنٹ دی جا رہی ہے۔ اس کے بعد ریاست میں ماحول خراب ہوتا ہے تو حکومت ذمہ دار ہوگی ۔