اجمیر:عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شروع ہو چکا ہے۔ اس میں ملک کے کونے کونے سے زائرین اجمیر شریف کی درگاہ زیارت کے لئے اجمیر پہنچ رہے ہیں۔ بدھ کو پاکستانی زائرین کا ایک گروپ دو سال بعد امرتسر سے ٹرین کے ذریعہ اجمیر پہنچا۔ جنہیں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بسوں کے ذریعہ سینٹرل گرلز اسکول میں واقعہ کیمہپ لے جایا گیا۔ ہر سال پاکستان کے شہری خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لئے درگاہ زیارت کے لئے آتے ہیں۔ کرنسی ایکسچینج سمیت دیگر مسائل کے باعث پاکستانی اپنے طے شدہ شیڈول سے تقریباً 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔
2 سال بعد پاکستانی شہریوں نے اجمیر آکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجمیر آکر انہیں ذہنی سکون ملا ہے۔ پاکستان سے آنے والے زائرین کے گروپ میں تقریباً 240 افراد شامل تھے۔ دوسری جانب انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس انتظامیہ نے پاکستانی شہریوں کے اجمیر پہنچنے کے لئے اسٹیشن پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔ اس کے ساتھ پورے پلیٹ فارم کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔ اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں نے ان سب کی گنتی کی اور انہیں بس کے ذریعہ ان کے مقرر کردہ مقام سنٹرل گرلز اسکول لے گئے۔