اس مرتبہ خواجہ غریب نواز کے 808 ویں عرس میں پاکستانی گروپ کی آمد متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق 28 فروری کو گروپ بھارت پہنچ جائے گا۔
اجمیر: خواجہ کے عرس میں پاکستانی زائرین کی آمد متوقع اطلاعات کے مطابق 260 سے زیادہ پاکستانی شہریوں نے ویزا کی درخواست دی ہیں لیکن اس بار 210 عقیدتمندوں کے عرس میں شریک ہونے کی توقع ہے۔
بتا دیں کہ خواجہ غریب نواز کا عرس اجمیر میں شروع ہوا ہے۔ عرس کا آغاز 20 فروری کو ہوا اور 23 فروری کو صندل کی تقریب کے بعد 24 فروری کو جنتی دروازہ کھول دیا گیا۔
حالانکہ ابھی تک پاکستانی گروپ کی آمد کے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن پاکستانی گروپ کی آمد کے حوالے سے انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے گزشتہ دو برسوں سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں تلخی کی وجہ سے پاکستانی گروپ اجمیر شریف نہیں آسکا۔
پاکستانی گروپ کی آمد سے متعلق کسی سرکاری اہلکار نے تصدیق نہیں کی ہے لیکن ذرائع نے بتایا اگر پاکستانی گروپ آتا ہے تو انہیں سینٹرل گرلز اسکول میں ٹہرایا جائے گا۔
پاکستانی گروپ کی ممکنہ آمد کی وجہ سے سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گیے ہیں اور سی آئی ڈی، آئی بی و دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے چوکسی بڑھا دی ہے۔