اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: ہجومی تشدد کے خلاف اعلیٰ رہنماوں کا ردعمل - ردعمل

جھارکھنڈ میں مسلم نوجوان تبریز انصاری کی ہجومی تشدد کے واقعہ میں ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے وہی سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے بھی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

جے پور: ہجومی تشدد کے خلاف اعلیٰ رہنماوں کا ردعمل

By

Published : Jun 27, 2019, 8:28 PM IST

جے پور میں جماعت اسلامی ہند کے میڈیا اہلکار محمد اقبال صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند برادری کی جانب سے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کی اگر آپ کو بھارت میں رہنا ہے تو دو طبقے کے لوگ بن کر رہنا ہوگا۔

محمد اقبال صدیقی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پیش آنے کے بعد مسلمان طبقہ خوف میں رہ کر اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کا ماحول بنایا جارہا ہے وہ بھارت کے لیے کافی زیادہ خطرناک ہے اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔

دلت مسلم ایکتا منچ کے صدر عبدالطیف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کا دوبارہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے اور وزیر اعظم کو اس کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔

سمرتھ سیوا سنگھ کے صدر سوائی سنگھ کا کہنا ہے کہ ہجومی تشدد کے واقعات ہماری جمہوریت اور دستور کے خلاف ہیں اور ان پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔

جے پور: ہجومی تشدد کے خلاف اعلیٰ رہنماوں کا ردعمل
انہوں نے کہا کہ جس طرح کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، حکومت کے ساتھ ساتھ ہندو عوام کو سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھانے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details