اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں گائے نسل میں لمپی وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے لیے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں آج اجمیر پہنچیں گی۔ اجمیر ریاست کا پہلا ضلع ہوگا جہاں اجمیر ڈیری اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کوشش سے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں دستیاب ہونے جا رہی ہیں۔ Lumpy virus infections in Cow in Ajmer
اجمیر ڈیری کے صدر رام چندر چودھری نے کہا کہ 'پورے ضلع میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وقت ضلع میں 3.5 لاکھ گائیں ہیں۔ ان گایوں کو بچانے اور ان کو انفیکشن سے دور رکھنے کے لیے ڈیری کی پہل پر احمد آباد ہیلٹن کمپنی سے ویکسین کی خوراک اجمیر پہنچ رہی ہے، جو مویشی پروری کے محکمہ کے ذریعے مویشی پالنے والوں کو پہنچائی جائے گی۔