اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادے پور: آر اے سی بٹالین کے جوان میں کورونا کی تصدیق - ادے پور میں کورونا مریض

جے پور پولیس لائن میں منگل کے روز جوانوں کی کورونا جانچ کے دوران ایک جوان کو کورونا مثبت پایا گیا۔

ادے پور: آر اے سی بٹالین کے جوان میں کورونا کی تصدیق
ادے پور: آر اے سی بٹالین کے جوان میں کورونا کی تصدیق

By

Published : Apr 29, 2020, 11:50 AM IST

ریاست راجستھان کے ادے پور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ادے پور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

منگل کے روز ادے پور میں ایک اور کورونا مثبت مریض پایا گیا ہے۔ یہ مریض آر اے سی بٹالین کا جوان ہے۔ اس جوان کی ڈیوٹی جے پور میں تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ 'آر اے سی بٹالین کا یہ سپاہی ادے پور کا رہائشی ہے۔ کچھ دن پہلے لاک ڈاؤن کے دوران جوان اپنے گاؤں سلمبر آیا تھا۔ اس جوان کی ڈیوٹی جے پور میں تھی۔ لیکن انتظامیہ اور پولیس محکمہ نے جوان کو سلمبر کے بس اسٹینڈ پوسٹ پر ڈیوٹی دینے کو کہا تھا۔'

جوان نے وہاں 18 اپریل تک ڈیوٹی کی۔ اس کے بعد وہ اپنے سسرال گیا اور وہاں سے پیر کے روز کار سے جے پور کے لئے روانہ ہو گیا۔

جے پور پولیس لائن میں منگل کے روز جوانوں کی کورونا جانچ کے دوران اس جوان کو کورونا مثبت پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details