اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2393 ہوئی - راجستھان میں کورونا سے موت

راجستھان میں 29 نئے کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر آج 2393 پہنچ گئی۔

راجستھان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2393 ہوئی
راجستھان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2393 ہوئی

By

Published : Apr 29, 2020, 7:27 PM IST

طبی محکمہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جے پور میں آٹھ، اجمیر 11، چتوڑگڑھ میں پانچ، کوٹہ، دھول پور، جودھپور، اودے پور اور باسواڈا میں ایک ایک نئے کورونا متاثرہ مریض سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے 52 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ کے مطابق اب تک اجمیر میں 146، الور میں سات، بانسواڈا میں 64، باڈمیر میں دو، بھرت پور میں 110، بھيلواڈا میں 35، بیکانیر میں 37، چرو میں 14، دوسہ 21، دھول پور میں 10، ڈوگرپور میں چھ هنمان گڑھ میں 11 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں

وہیں جے پور میں 867، جیسلمیر میں 35، جھالاواڈ 40،جھنجھنو میں 42، جودھپور میں 401، کرولی میں تین، کوٹہ میں 190، ناگور میں 117، پالی میں تین، پرتاپ گڑھ میں دو، سوائی مادھوپور میں آٹھ، سیکر میں چھ ٹونک میں 131، اودے پور میں آٹھ اور چتوڑگڑھ میں پانچ کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔

اب تک ریاست میں 92 ہزار 506 نمنونے لیے جاچکے ہیں۔ جس میں سے 2393 مثبت، 85 ہزار 834 نگیٹیو اور چار ہزار 289 کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details