جے پور:ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقہ میں چار جون کو نو برس کی بچی کا گلا کاٹ کر قتل Nine Year Old Girl Murder in Amer کر دیا گیا تھا، اس معاملے میں پولیس نے بڑا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ نو سال کی بچی کے ساتھ جنسی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر اے ڈی سی پی شمال سمن چودھری ADCP North Suman Chaudhry نے بتایا کہ ہفتہ کے روز جو معاملہ آمیر علاقے میں پیش آیا تھا، اس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیا تھا۔ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ بچی کے ساتھ جنسی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔
جنسی زیادتی کے بعد نو برس کی بچی کا قتل انہوں نے کہا کہ اس پوری واردات کو انجام دینے والے بھی نابالغ ہیں، مجرم کو گرفتار کر کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بچی جس گھر میں کرائے پر رہتی تھی، اسی مکان مالک کے نابالغ بچے نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے والد کے ساتھ کسی بات کو لے کر مکان مالک سے جھگڑا ہو گیا تھا، اس کے بعد بدلہ لینے کے مقصد سے اس طرح کی واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ Nine Year Old Girl Raped And Murdered
یہ بھی پڑھیں: Nine Years Old Girl Stabbed to Death in Jaipur: جے پور میں نو برس کی بچی کا چاقو سے گلا کاٹ کر قتل
بتایا جا رہا ہے کہ جنسی واردات کو انجام دینے کے بعد بچی کو ڈرایا گیا تھا، جس پر بچی نے کہا تھا کہ میں اس پورے معاملے کو اپنے والدین کو بتاؤں گی، جس کے ڈر سے اس کا قتل چاقو سے گلا کاٹ کر دیا گیا۔ وہیں اس بڑے معاملے کو لے کر بی جے پی کے رہنما کانگریس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، بڑا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقہ کے رکن اسمبلی اور بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ستیش پونیہ بھی آمیر پولیس تھانے پہنچے اور مجرم کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا۔ Nine Year Old Girl Raped And Murdered In Jaipur