ریاست راجستھان کے ضلع بیکانیر میں پی بی ایم اسپتال میں کورونا سے متاثرہ خاتون کی جانچ رپورٹ آنے سے پہلے ہی اس کی میت کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کے معاملے میں ریاستی حکومت نے کارروائی کی ہے۔
جس کے تحت منگل کے روز پی بی ایم ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پی کے بیراول کو ان کے عہدے ہٹا دیا گیا۔ پی بی ایم کی لاپرواہی کا معاملہ ای ٹی وی بھارت نے نمایاں طور پر چلایا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
غور طلب ہے کہ پی بی ایم ہسپتال میں کورونا متاثرہ خاتون کی جانچ رپورٹ آنے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد پی بی ایم اسپتال انتظامیہ نے اس خاتون کی دیتھ باڈی کو جانچ رپورٹ کا انتظار کیے بغیر ہی اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ جس کے بعد میت کی آخری رسومات کی گئی۔
دراصل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے جاری کردہ خطوط کے مطابق متاثرہ کا آخری رسومات یا تدفین کرنے کا عمل صرف طبی نگرانی میں ہی کی جانی چاہئے، لیکن اس معاملے میں غفلت برتی گئی۔