اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاست میں نئے کالجز کا قیام

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے منگل کو اسمبلی میں بجٹ 2019۔20 پر بحث کے بعد ریاست میں 32 سرکاری کالج کھولنے کا اعلان کیا۔

By

Published : Jul 16, 2019, 11:53 PM IST

ریاست میں نئے کالجز کا قیام

گہلوت نے بجٹ پر بحث میں بتایا کہ ریاست میں 25 نئے سرکاری کالج کھولے جائیں گے۔

جن میں سیکر کے لکشمن گڑھ، پاٹن، بھرت پور کے وَیر اوراجین، بھیلواڑہ کے کریڑہ، جےپور کے وراٹ نگر، پھاگی، بسی اور کاکسو،ناگور کے پربت سر، چورو کے راج گڑھ، بیکانیر کے بجو اور چھتر گڑھ، دوسہ کے سکرائے اور باندی کُئی، الور کے راج گڑھ، بہروڑ اور بھیواڑی، سوائی مادھوپور کے بامنواس، باڑمیر کے دھوریمَنَّا، جالور کے چِتلوانا، پرتاپ گڑھ کے پیپل کھنٹوم دھول پور کے سوپئو، بانسواڑہ کے سجن گڑھ اور کرولی کے منڈرائل میں یہ نئے ریاستی کالج کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جے پور کے کوٹپُتلی اور دھول پور کے بسیڑی میں ایک ایک نیا زرعی کالج کھولا جائے گا۔

الور کے کشن گڑھ باس میں واقع ریاستی کالج کو زرعی کالج میں تبدیل کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details