اردو

urdu

ETV Bharat / state

'قرآن سمجھ کر پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت'

جے پور میں قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کے پیش نظر ایک سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔

By

Published : Apr 5, 2021, 11:41 AM IST

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت
قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں قرآن شریف کی 26 آیت کے خلاف گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں ایک عرضہ داخل کی گئی۔

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت

اسی ضمن میں ان کے صحیح مفہوم پر شیرانی جماعت کھانا، شیرانیاباد ناگور میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ہے، پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت کے ساتھ مولانا طاہر نے کیا، وہیں اس دوران قاری محمد یونس نے نعتیہ کلام پیش کیے۔

اس پروگرام کے ناظم مقبول نے موجودہ وقت میں قرآن کی ضرورت اور ان کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے تفصیل سے اپنی بات کو عوام کے درمیان رکھا۔

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت

اس پروگرام میں ابراہیم خان اور بلال خان نے بھی خطاب کیا، تاہم پروگرام میں مولانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کی اپنی قوم میں آنے والی نسلوں کو صحیح قرآن کی تعلیم دینے کے لیے ابھی سے ہم لوگوں کو تیاریا کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کو پڑھ کر رکھ دینے سے ہمیں قرآن کی تعلیم نہیں ملتی، بلکہ ہم لوگوں کو قرآن کا مطالعہ کرتے ہوئے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کے پیش نظر ایک سیمینار کا انعقاد

انہوں نے کہا کیا سکول کی تعلیم میں بھی قرآن کی باتوں کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ طالب علم مستفید ہوسکیں۔

وہیں پروگرام کے مہمان خصوصی مفتی خالد ایوب مصباحی نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کے قرآن مجید میں جہاد کا لفظ جہاں جہاں استعمال کیا گیا ہے وہاں اس کے پیچھے بہت بڑی بات ہے، ہمیں اس بات کو تفصیل سے سمجھنا ہوگا، جب تک ہم پہلی والی آیت سے پہلی والی آیت اور اس کے بعد والی آیت کا ٹھیک سے مطالعہ نہیں کریں گے کوئی فیصلہ کر پانا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کیا قرآن کی جن خاص 26 آیتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی گئی ہے جب انہیں بھی اس تفصیل کے ساتھ دیکھا جاتا ہے تو یہ حل نکلتا ہے کہ ان کی غلط فہمی سے زیاداہ کوئی حیثیت نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details