اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نیشنل چیئرمین جمال صدیقی نے حاضری دی ۔اس موقع پر جمال صدیقی نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے مودی حکومت کی جم کر تعریف کی۔
بی جے پی کے رہنما نے اقلیتوں سے بی جے پی سے جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ ترقی مودی کی حکومت میں ہوئی ہے ۔ اسی طرح جمال صدیقی نے پی ایم نریندر مودی کے پھر سے وزیراعظم بنے کی دعا بھی کی ہے۔
میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے جمال صدیقی نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جب کر تعریف کی اور کہا کہ مودی کی قیادت میں مسلم طبقہ ملک میں تعلیم اور تجارت میں ترقی کر رہی ہے۔ ایسے میں مسلم نوجوانوں کو بھی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے معرفت جوڑا جا رہا ہے۔