راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار اور عملی تعلیم کی روشنی سے ہی صحیح معنوں میں قوم کی تعمیر ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے طلبہ کو نظریاتی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشرا جمعرات کو راجسمند کے بلوٹا گاؤں میں موہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی ادے پور کے شری ناتھ پیٹھ سینٹر آف ایکسی لینس کے سنگ بنیاد کے بھومی پوجن پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانیت کی صفات سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ عملی بھی ہونی چاہیے۔ اس میں ہمارے فن، ثقافت، فلسفہ کا امتزاج ہونا چاہیے جس سے بنی نوع انسان کی فلاح ممکن ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Exams: امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اردو کتابیں کی عدم دستیابی سے طلبا پریشان