راجستھان کے ضلع ناگور ہیڈکوارٹر کے قریب گزشتہ شب کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ایک دکاندار پر فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا، جس میں دکاندار شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ناگور ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب واقع گاندھی چوک کے قریب ایک دکاندار اپنی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا، تبھی دو بائک سوار اس کا بیگ چھین کر بھاگنے لگے۔ دکاندار نے دوڑ کر دونوں شرپسندوں کو پکڑلیا، اس دورن ایک شرپسند نے دوکاندار پر فائرنگ کردی، جس سے دکاندار شدید طور پر زخمی ہوگیا۔