ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں لاک ڈاؤن کے درمیان اجمیر درگاہ علاقے میں جہاں روزہ داروں اور ضرورتمندوں کو سماجی کارکن راشن مہیا کرارہے ہیں تو وہیں دوسری جانب اب اجمیر اندرکوٹ علاقے میں مسلم نوجوانوں نے جانوروں کو بھوکا دیکھ ان کی خدمت کا ذمہ اٹھایا ہے۔
مسلم نوجوانوں نے جانوروں کے کھانے کا ذمہ اٹھایا خیال رہے کہ مسلم نوجوانوں نے گائے، بھینس، کتا، بلی سمیت مختلف جانوروں کو چارہ وغیرہ کھلانے کا ذمہ اٹھایا ہے۔
عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بھی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے علاقے کے ہمایوں خان نے بتایا کی رمضان کے پاکیزہ مہینے میں جانوروں کا بھی خیال رکھنا ایک بڑی عبادت ہے۔
اجمیر اندرکوٹ علاقے میں مسلم نوجوانوں نے جانوروں کو بھوکا دیکھ ان کی خدمت کا ذمہ اٹھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسان تو اپنا دکھ بیان کرسکتا ہے، جبکہ چرند پرند نہیں کرسکتے ہیں، اس لیے ان کا خیال رکھنا بھی نیک کام ہے اور عبادت کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
مسلم نوجوانوں نے گائے، بھینس، کتا، بلی سمیت مختلف جانوروں کو چارہ وغیرہ کھلانے کا ذمہ اٹھایا ہے واضح رہے کہ مسلم نوجوانوں نے ان جانوروں کے لیے دانہ پانی اور چارہ کا انتظام کر ان بھٹکے ہوئے بھوکے پیاسے جانوروں کو راحت دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔