مسلمانوں نے پھولوں کی بارش سے کانوڑ یاتریوں کا استقبال کیا - کاوڑیاتری
ریاست راجستھان کے دارلحکومت جئے پور کے بھٹہ بستی علاقے میں مسلمانوں نے پھولوں کی بارش سے کانوڑ یاتریوں کا استقبال کیا۔
مسلمانوں نے پھول کی بارش سے کاوڑ یاتریوں کا استقبال کیا
ایک طرف جہاں ہمارے ملک میں کچھ طاقتیں مفاد پرستی کے باعث ہندو اور مسلمان کے نام پر لڑانے کی کوشش کررہی ہیں وہیں دوسری طرف دونوں مذاہب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے۔
واضح رہے کہ راجستھان میں سبھی کانوڑ یاترا پولیس کے پہرے میں نکالی جارہی ہے ۔ لیکن اس منظر کے ہر شخص تعریف کررہا ہے۔
جیسے ہی کانوڑ یاترا الگ الگ راستوں سے ہوتے ہوئے جئے پور کے بھٹہ بستی علاقے میں پہنچی تو یہاں پر مسلم معاشرے نے پھولوں کی بارش کرکے یاترا کا استقبال کیا۔