اجمیر:حضرت خواجہ غریب نواز درگاہ کے نظام گیٹ سے مہندی کا جلوس بھی نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان حسینؑ نے شرکت کی اور مرثیہ خوانی کے ساتھ شہدائے کربلا کی بارگاہ میں سلام بھی پیش کیا۔ حافظ خان، رفیق خان عرف دلارہ بھائی کے مطابق، ان کا خاندان 55 سال سے اندر کوٹ پنچایت ڈولہ شریف پر حضرت امام قاسم کی مہندی کی رسم ادا کررہا ہے۔
Mehendi Ritual Performed in Ajmer: اجمیر میں حضرت قاسمؓ کی یاد میں مہندی کی رسم
اجمیر میں 7 محرم الحرام کو حضرت قاسمؓ کی یاد میں مہندی کی رسم ادا کی گئی۔ Muharram's Mehendi Ritual Performed In Ajmer Dargah
Ajmer
مہندی کا جلوس بعد نماز عشاء، نظام گیٹ سے شروع ہوا کمانی گیٹ، ٹریپولیہ گیٹ سے عطائی چوک امام بارگاہ پہنچتا ہے، جہاں شہدائے کربلا کی نیاز اور ان کے لیے دعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد جلوس کا اختتام ہو جاتا ہے۔ اس سے قبل بعد نماز ظہر علم کا جلوس بھی نکالا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Youm e Ashura 2022: تعزیتی جلوس کے پیش نظر پولیس مستعد، عَلم کی روایت آج
Last Updated : Aug 7, 2022, 5:07 PM IST