راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں آج یعنی 14 فروری کو صبح 10 بجے پلوامہ حملے کی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خون عطیہ کیمپ شروع ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ فار ماسس (میم) کی جانب سے جے پور کے پہاڑگنج علاقے میں واقع محمدی ہسپتال میں نوجوان صبح سے ہی کافی پرجوش نظر آئے اور وہ خون کا عطیہ کر رہے ہیں۔
موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ فار ماسس ٹیم کے قومی صدر سید فرمان احمد نے بتایا کہ آج 14 فروری کا یہ روز محبت والا دن ہے، اور آج سے دو برس قبل پلوامہ حملے میں جو جوان ہلاک ہوئے تھے، ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے یہ پورا پروگرام منعقد کیا جا رہا۔