حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کمیٹی کی سبز رنگ والی نذرانہ پیٹیوں کو کھولا گیا ہے۔ درگاہ کی اکبری مسجد کے پاس ایک حال میں اس رقم کی گنتی ہوئی ہے۔
اسٹاف کے نمائندے اور زائرین کے ذریعہ پیش کی گئی نذرانہ رقم۔ یہ نظارہ ہے اجمیر درگاہ دفتر حال کا جہاں درگاہ کمیٹی کے ناظم شکیل احمد کے زیرنگرانی اس نذرانہ پیٹیوں کو دو ماہ کے وقفے کے بعد کھولا گیا ہے۔
اجمیر میں آنے والے زائرین اپنی حیثیت کے مطابق درگاہ میں نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ پچھلے دو ماہ میں 19 لاکھ 4580 کی نذرانہ رقم کمیٹی کو حاصل ہوئی۔ شکیل احمد کے مطابق درگاہ میں لگی سبز رنگ کی پیٹیوں میں آنے والا نذرانہ زائرین کی سہولتوں پر خرچ کیا جاتا ہے اور نذرانہ پیٹیوں کو اکثر اسی طرح درگاہ کمیٹی کی طرف سے ذمہ داران کے سامنے کھول کر رقم کا حساب کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے:- جموں و کشمیر: انٹرنیٹ خدمات کی بحالی پر فیصلہ
مزید پڑھیے:- کیا سی اے اے کے خلاف مظاہرے سے بی جے پی کو سیاسی فائدہ ملے گا؟
مزید پڑھیے:- گوری لنکیش کا مفرور قاتل گرفتار
واضح ہو کہ اجمیر میں آنے والے زائرین اپنی حیثیت کے مطابق درگاہ میں نذرانہ پیش کرتے ہیں اور درگاہ کمیٹی کی درگاہ احاطہ میں لگی 18 پیٹیوں میں نظرانہ ڈالتے ہیں جسے کمیٹی زائرین کی سہولیات اور مزار کے کام کاج پر خرچ کرتی ہے۔